ستیہ سائی، اے پی: آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی بابا میں آٹو کے ہائی ٹنشن وائر سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں آٹو میں سوار 5 مزدور خواتین جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔ یہ واقعہ ضلع کے چلاکونڈیاپلی کے قریب پیش آیا۔ آٹو میں سوار افراد خواتین مزدوری کے لیے جارہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق گنڈم پلی دیہات کی رہنے والی 6 خواتین مزدور زرعی مزدوری کے لیے آٹو میں جارہی تھیں۔ اسی دوران آٹو ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں آٹو ہائی ٹنشن وائر سے ٹکرا گیا اور فوری طور پر اس میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں 5مزدور جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک مزدور جس کی شناخت لکشمی کے طور پر کی گئی ہے، شدید طور پر جھلس گئی۔اس کو علاج کے لیے دھرمارم کے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ High Tension Wire Fell on Auto