ETV Bharat / state

مکہ مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ - حیدرآباد کی خبریں

حکومت تلنگانہ کے مشیر اے کے خان اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے مکہ مسجد کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 6:07 PM IST

حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں جاری کاموں کا پیر کے روز رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے جائزہ لیا۔اور عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔ بعدازیں اسد اویسی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ مسجد کے کاموں کو تیزی سے مکمل کریں۔

اس موقع پر حکومت تلنگانہ کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خان اور دیگر موجود تھے۔

سنہ 1614 میں سلطان محمد قلی قطب شاہ نے مکہ مسجد کی بنیاد رکھی اور سنہ 1693 میں مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر نے مسجد کی تعمیر مکمل کی۔

مسجد کی تعمیر اس انداز میں کی گئی تھی کہ بیک وقت 20 ہزار مصلیان نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اور مسجد کے احاطے میں دو وضو خانے ہیں۔مسجد کے صدر دروازہ سے داخل ہوتے ہی سامنے ایک بڑا وضو خانہ ہے جس میں ایک ساتھ 200 مصلیان وضو بنا سکتے ہیں جبکہ مسجد کے دائیں جانب دوسرا چھوٹا وضوخانہ ہے لیکن یہ وضو خانہ بالکل گندہ ہوچکا ہے جس کا پانی وضو کے استعمال میں نہیں لایا جاسکتا۔فی الحال ریاستی حکومت گزشتہ چند برسوں سے تاریخی عمارات کی مرمت و تزئین کاری کا کام کروارہی ہے جس میں حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد اور اس کا وضوخانہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کےٹی آرنےبیرامل گوڑہ فلائی اوور کا افتتاح کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.