ETV Bharat / state

Asaduddin Owaisi یونیفارم سول کوڈ سے ملک کو نقصان ہوگا

حیدرآباد میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر و رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات سے قبل عوام کی توجہ منتشر کرنے کی خاطر یکساں سیول کوڈ کے مسئلہ کو اٹھایا گیا ہے

یونیفارم سول کوڈ سے ملک کو نقصان ہوفا
یونیفارم سول کوڈ سے ملک کو نقصان ہوفا
author img

By

Published : Jul 14, 2023, 6:57 PM IST

یونیفارم سول کوڈ سے ملک کو نقصان ہوفا

حیدرآباد: ملک کی تمام ریاستوں کی طرح تلنگانہ میں بھی یونیفارم سول کوڈ کو لے کر ہنگامہ شروع ہو چکاہے۔ ملی اور سیاسی رہنماوں کی جانب سے یونیفارم سول کوڈ کے سلسلے میں ردعمل اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں واقع کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ہیڈ کوارٹر دارالسلام میں بیرسٹر اسد الدین اویسی نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر یکساں سول کوڈ ملک میں نافذ ہوتا ہے تو نا صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے لئے بھی نقصان دہ ہے ۔اس سے زیادہ نقصان ملک کو ہوگا۔

اویسی نے کہا کہ لا کمیشن کو پارٹی نے اپنے موقف سے واقف کرواتے ہوئے مکتوب روانہ کیا ہے۔ یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے سے تمام مذاہب کو نقصان پہنچے گا، جس میں آدی واسی، ہندو، مسلم، سکھ، جین، ایس سی، ایس ٹی و دیگر طبقات کو نقصان ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ایک گھر میں دو قانون کیسے رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:United Muslim Forum یونائیڈ مسلم فورم نے یو سی سی معاملہ پر تلنگانہ حکومت کے موقف کی ستائش کی

اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم بہت پڑھے لکھے ہیں اور باقی لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ بھارت کے وزیراعظم کو یہ معلوم نہیں ہے کہ اس ملک کے شمال مشرق میں ایک ایسی ریاست ہے جہاں کریمنل پروسیجر ایکٹ لاگو نہیں ہوا ہے اور سی آر پی سی اب بھی لاگو نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.