ETV Bharat / state

حیدرآباد: پرانے شہر میں ریپیڈ اینٹیجن ٹسٹنگ سنٹر کا آغاز

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 8:33 PM IST

حیدرآباد کے رکن پارلیمان بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج پرانے شہر کے سلطان شاہی علاقہ میں واقع اکبرالدین اویسی پلے گراؤنڈ کمیونٹی سنٹر میں رکن اسمبلی ممتاز احمد خان کے ہمراہ ریپیڈ اینٹیجن ٹسٹنگ سنٹر کا آغاز کیا۔

asaduddin owaisi inaugurated rapid antigen testing center in hyderabad old city
حیدرآباد: پرانے شہر میں ریپیڈ اینٹیجن ٹسٹنگ سنٹر کا آغاز

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ریپیڈ اینٹیجن ٹسٹنگ سنٹر کا آغاز کرنے کے بعد صدر مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام کو کورونا ٹسٹ کروانے کا مشورہ دیا

انھوں نے کہاکہ مرکزی یا ریاستی حکومتوں کی جانب سے قائم کردہ ٹسٹنگ سنٹرس پر مفت میں ٹسٹ کئے جارہے ہیں اور اس وبا سے ڈرنے اور گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ٹسٹنگ کے ذریعہ ہی ہم کورونا وائرس پر قابو پاسکتے ہیں اور ہم اپنے خاندان کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمان نے عوام کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں ماسک کا استعمال کرنے کی صلاح دی۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور تلنگانہ میں اس وبا سے 300 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

انھوں نے بالا پور میں واقع قبرستان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہاں پر اب تک 170 سے زائد افراد کی تدفین عمل میں لائی گئی ہے، جن میں اکثریت کوویڈ۔19 کے مریضوں کی ہے۔

اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحیٰ کی نماز اپنے محلہ کی مساجد میں ادا کریں۔ انہوں نے مسجد کو اپنی جائے نماز لیکر جانے، ماسک کا استعمال کرنے اور نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی بھی تاکید کی۔

انھوں نے کہاکہ کورونا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے عیدگاہوں میں نماز کی اجازت دینے کے امکانات بہت کم ہیں، ایسے میں ہمیں اپنے گھر کے قریب کی مسجد میں ہی نماز ادا کرنی چاہئے اور قربانی کے دوران بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.