حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے آج حلقہ چارمینار کے بلدی ڈیویژن گھانسی بازار میں ایک کروڑ 89 لاکھ 91 ہزار روپے کی لاگت کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں مقامی رکن اسمبلی ممتاز احمد خان، مقامی نمائندہ کارپوریٹر محمد غوث کے علاوہ دیگر کارپوریٹر اور مجلسی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر مجلس نے مکہ مسجد کے اصل اور بڑے حوض کا افتتاح کیا جسے 22.36 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسد الدین اویسی نے عثمانیہ دواخانہ کا دورہ کیا
مکہ مسجد میں نئے جدید طرز پر ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے بیت الخلا اور باتھ روم کی تعمیر عمل میں لائی گئی جس کا اسدالدین اویسی نے افتتاح انجام دیا۔ اس کے علاوہ مہاجرین کیمپ و دیگر علاقوں میں تعمیر کئے گئے دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی رکن پارلیمنٹ نے افتتاح کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ 3 سالوں سے تاریخی مکہ مسجد میں تزئین و آرائش کے علاوہ تعمیری کام انجام دیئے جارہے ہیں۔