ETV Bharat / state

'بھارتی فوج کی قربانیاں رائیگاں' - اسد الدین اویسی نے مودی کی تنقید کی

اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'نریندر مودی کی حکومت لداخ میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ حکومت ملک کے سامنے اپنی کوئی حکمت عملی سامنے نہیں لا رہی ہے۔یہ حکومت ابھی تک یہ بات واضح نہیں کرپائی ہے کہ بھارت کیسے چین سے مقبوضہ حصہ حاصل کرے گا'۔

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 9:26 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'ایک سال پہلے چین کی فوج نے بھارت کے 20 فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا، اس واقعہ کو ایک سال مکمل ہونے کے باوجود بھی وزیراعظم نریندر مودی خاموش ہے، وہ نہ پریس کانفرنس کرتے ہیں اور نہ ہی ایوان پارلیمنٹ میں لداخ کے بارے میں پوچھے جانے والے سوال پر کوئی جواب دیتے ہیں، نریندر مودی کی حکومت نے ان سپاہیوں کی قربانی کو رائیگاں جانے دیا، آج بھی اس مقام پر چین کی فوج اپنا قبضہ جمائے بیٹھی ہے'۔

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی

انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کے سرحدوں کی حفاظت کے لیے دوسرے ممالک کی فوج کی مدد لی جا رہی ہے، چین سو کلومیٹر بھارت کے اندرونی حصہ میں موجود ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'نریندر مودی کی حکومت لداخ میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ حکومت ملک کے سامنے اپنی کوئی حکومت عملی سامنے نہیں لا رہی ہے، یہ حکومت ابھی تک یہ بات واضح نہیں کرپائی ہے کہ بھارت کیسے چین سے مقبوضہ حصہ حاصل کرے گا، اس حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہم کبھی پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے کیونکہ اس پر حملہ کرنے سے پہلے ہمیں چین کے فوجی کارروائی کو دیکھنا پڑے گا۔یہ حکومت مکمل طور سے اس معاملے میں ناکام ہوئی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.