ETV Bharat / state

ملک کا نام روشن کرنے والی حیدرآباد کی کم عمر تیر انداز - جنوبی شہر حیدرآباد

سنہ 2019 میں 15 برس کی امہ ایمن نے خاتون تیر انداز کی حیثیت سے انڈو نیپال تیر اندازی مقابلہ میں حصہ لے کر نیپال کے کھلاڑیوں کو شکست دیا اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 8:39 PM IST

جنوبی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے متعدد کھلاڑیوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔جن میں ام ایمن بھی سرفہرست ہیں-

ام ایمن نے تیراندازی میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔

سنہ 2019 میں 15 برس کی ام ایمن نے خاتون تیر انداز کی حیثیت سے انڈو نیپال تیر اندازی مقابلہ میں حصہ لے کر نیپال کے کھلاڑیوں کو شکست دیا اور سونے کا طمغہ حاصل کیا۔

حیدرآباد کے علاقہ حکیم پیٹ کی رہنے والی 15 برس کی ام ایمن سنہ 2007 سے ہی اکیڈمی میں تیراندازی کی مشق کر رہی ہیں۔وہ روزانہ 15 کیلو میٹر کا سفر طے کر کے تیر اندازی پریکٹس کے لیے سکول جاتی ہیں۔ وہ صبح دو گھنٹے پریکٹس کرتی ہیں، اس کے بعد دسی تعلیم کے لیے اسکول جاتی ہیں۔ان کے والد حفیظ پاشا ایک معمولی تاجر ہیں۔

ام ایمن نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی ہے۔

ملک کا نام روشن کرنے والی حیدرآبادی کم عمر تیر انداز

سنہ 2019 میں بھی انہوں نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے نیپال میں منعقد ہونے والے تیراندازی مقابلے میں حصہ لیا اور شاندار کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیتا۔

اس مقابلہ میں 70 میٹر کی دوری سے تیراندازی کر کے انہوں نے ہدف کا تعاقب کیا تھا-

ام ایمن کہتی ہیں کہ تلنگانہ میں وہ واحد مسلم لڑکی ہے جہنوں نے بھارت کے لیے بین الاقوامی مقابلہ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد معمولی تاجر ہیں تاہم ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے والد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تاہم انہوں نے تلنگانہ کی حکومت سے اولمپک تک پہنچنے کے ان کے خواب کو پورا کرنے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

ام ایمن کہتی ہیں کہ ان کے والد کا بھی خواب ہے کہ وہ انہیں اولمپک میں کھیلتا دیکھیں۔تاہم وہ اپنے والد کے ارمان کو پورا کرنے کے لیے مکمل جدو جہد کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل سے سفرکرنے والا نوجوان حیدرآباد پہنچا

قدم چوم لیتی ہے خود بڑھ کے منزل

مسافر اگر اپنی ہمت نہ ہارے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.