ETV Bharat / state

KCR to Inaugurate New Secretariat تلنگانہ سکریٹریٹ کا 17 فروری کو افتتاح

author img

By

Published : Jan 15, 2023, 9:40 PM IST

جنوبی ریاست تلنگانہ کے نئےسکرٹریٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 17 فروری کو اس نئے عمارت کا باضابطہ طورپر افتتاح کیا جائیگا۔17 فروری کو ریاست کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کا یوم پیدائش ہے اسی دن اس نئی عمارت کا افتتاح کیا جائیگا۔ نئے سکریٹریٹ کا نام بی آر امبیڈکر کے نام پر رکھا گیا۔

سکریٹریٹ
سکریٹریٹ

ریاست تلنگانہ کے نئے سیکرٹریٹ کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر وی پرشانت ریڈی نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ نئے سکریٹریٹ کا افتتاح 17 فروری کو وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے سالگرہ کے موقع پر کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق سیکرٹریٹ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 17 فروری تک تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں صرف سی ایم اور سی ایس کے چیمبرز کو فوری مکمل کرکے عمارت کا افتتاح انجام دیا جائے گا۔ نئے سکریٹریٹ کا نام بی آر امبیڈکر کے نام پر رکھا گیا۔

وزیر ویمولا پرشانت ریڈی نے انکشاف کیا کہ تلنگانہ میں نو تعمیر شدہ سکریٹریٹ کا افتتاح اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ بلڈنگ کامپلکس کا افتتاح چیف منسٹر کے سی آر کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا جائے گا۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ سیکرٹریٹ کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ فرش، فال سیلنگ، مین انٹرنس وغیرہ کا کام تیزی سے جاری ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ شہداء کی یادگار اور امبیڈکر مجسمہ کے تعمیراتی کام جو سکریٹریٹ کے سامنے شروع کئے گئے تھے، آخری مرحلے میں ہے۔ امبیڈکر کے مجسمے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ مجسمہ کی اونچائی 125 فٹ ہوگی تاہم اب تک 50 فٹ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:Telangana Secretariat تلنگانہ سکریٹریٹ کا نوے فیصد سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.