ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: پانچ لاکھ رروپے کی رقم دیمک کھاگئی

اے پی میں دوسال میں جمع ایک شخص کی پانچ لاکھ رروپئے کی رقم دیمک کھاگئی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 2:22 PM IST

Andhra Pradesh: Rs 500,000 was eaten by termites
آندھرا پردیش: پانچ لاکھ رروپے کی رقم دیمک کھاگئی

ایک شخص کی خون پسینہ کی جمع کی ہوئی پونجی کو دیمک نے صاف کردیا۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع کرشنا میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے میلاورم ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے شخص جس کی شناخت بی جمالیا کے طورپر کی گئی ہے، ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔

اس واقعہ میں بی جمالیا اپنی جمع بچت سے محروم ہوگیا۔ اس نے اپنے گھر میں ایک لوہے کی صندوق میں یہ رقم رکھی تھی تاہم نوٹوں کو دیمک کھاگئی اور اس کی دوسال کی جمع پونجی، تلف شدہ نوٹوں میں تبدیل ہوگئی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی لوگوں کی بڑی تعداد اس کے گھر کے پاس جمع ہوگئی اور اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ رقم پانچ لاکھ روپے تھی۔

اس شخص کا تعلق غریب خاندان سے ہے جو مقامی وجئے واڑہ روڈ پر بکرے کے گوشت کی دکان چلایا کرتا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ وہ اپنے بوسیدہ مکان کی تعمیر کرنا چاہتا تھا جس کے لئے اس نے جمع پونجی کا استعمال کرنے کا ارادہ کیا اور جب اس مقصد کیلئے اس نے اپنی جمع پونجی کو نکالنے کیلئے لوہے کے صندوق کو نکالا تو اس کو صدمہ لگا کیونکہ ان تمام نوٹوں کو دیمک کھاگئی تھی۔

واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس کے مکان پہنچ کر تفصیلات حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.