آندھراپردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی عہدیداروں کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کے داوس روانہ ہوگئے جہاں وہ 22 تا 26 مئی عالمی معاشی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ریڈی کی بیوی وائی ایس بھارتی، بیٹی، ورشاریڈی، اوایس ڈیز کرشنا موہن ریڈی اور اے جوشی خصوصی طیارہ کے ذریعہ گناورم ایرپورٹ سے داوس کے لئے روانہ ہوئے۔ وہ 31 مئی کو ریاست واپس ہوں گے۔
داوس میں جگن کی قیادت میں ایک پویلین قائم کیا گیا ہے جس کا نعرہ ”عوام۔ ترقی۔ امکانات“ دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اے پی کے 2030 صنعتی ترقی کے ایجنڈے پر عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گے، مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بحالی میں مدد کے لیے اس کے تازہ ترین طریقوں اور حکمت عملیوں پر غور کریں گے اور صنعتی حکمت عملیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ اور بین الاقوامی تعاون کے لیے مخصوص شعبوں کی نشاندہی بھی کریں گے۔ Jagan Mohan Reddy Leaves for Davos
یہ بھی پڑھیں: KCR on Bharat Yatra Today: کے سی آر نے قومی سیاست میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
یواین آئی