آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2050 نئے متاثرین سامنے آئے اور مزید 18 مریضوں کی موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1982308 ہوگئی ہے۔ اس دوران اموات کی تعداد بڑھ کر13531 ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 2458 لوگوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1948828 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر، زلزلے کے ہلکے جھٹکے
ریاست میں مزید 426 کی کمی کے بعد فی الحال 19949 فعال معاملات رہ گئے ہیں جو مختلف مقامات پر زیر علاج ہیں۔ واضح رہے کہ آندھرا فعال معاملات کے لحاظ سے کرناٹک کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔