آندھراپردیش میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ طور پر 1601 نئے کیسز درج ہوئے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 58 ہزار 890 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ وبا کا شکار ہوکر مزید 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:Telangana to Reopen Educational Institutes: یکم ستمبرسے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے
کورونا کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی اداروں میں فزیکل اٹٰنڈینس پر غور کیا جارہا ہے۔ اسکولز کو مکمل طور پر کھولنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ حکومت تلنگانہ نے یکم ستمبر سے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔دیگر ریاستوں نے بھی اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب وجیا نگرم میں چوتھی جماعت کے بچے کورونا سےمتاثر ہونے پر تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ میونسپل پرائمری اسکول کے چوتھی جماعت کے 10 طلبہ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کو اس بارے میں مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کو اس وبا سے محفوظ رکھا جاسکے۔