ETV Bharat / state

KTR on Alluri Sitarama Raju: کے ٹی آر نے اللوری سیتا راما راجو کو خراج عقیدت پیش کیا - الوری سیتاراما راجو کی 125ویں یوم پیدائش

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت سرکاری طور پر سیتاراماراجو کی یوم پیدائش تقاریب کا اہتمام کررہی ہے۔ الوری سیتا راما راجو نے تلگو عوام کے لیے انگریزوں کے خلاف سخت لڑائی لڑی تھی۔ KTR on Alluri Sitarama Raju

ٹی آر نے اللوری سیتا راما راجو کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 1:59 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیرو ملک میں جہاں بھی پیدا ہوتا ہے وہ ہیرو ہوتا ہے۔ عظیم مجاہد آزادی الوری سیتاراماراجو کو یاد رکھنا ایک بھارتی شہری کا فرض ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے وزراء سرینواس گوڑ اور ٹی سرینواس یادو کے ساتھ الوری سیتاراما راجو کی 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر شہرحیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ KTR on Alluri Sitarama Raju

انہوں نے الوری سیتاراما راجو کے مجسمہ پر پھول نچھاور کرکے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں وزیرموصوف نے الوری سیتاراما راجوکی 125ویں یوم پیدائش پر تمام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت سرکاری طور پر سیتاراماراجو کی یوم پیدائش کی تقاریب کا اہتمام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کومرم بھیم نے جل، جنگل، زمین کے نعرے کے ساتھ اس خطہ کے قبائلیوں کے حقوق کے لیے اس وقت کے نظام کے خلاف زبردست جنگ لڑی تھی۔ اسی طرح الوری سیتا راما راجو نے تلگو عوام کے لیے انگریزوں کے خلاف سخت لڑائی کی۔ ایسے مجاہد آزادی کے جذبہ کے ساتھ وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نامساعد حالات کے باوجود تلنگانہ کو تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے شہر کے خانم میٹ میں الوری بھون کی تعمیر کے لئے تین ایکڑ اراضی مختص کی ہے۔اس موقع پروزیر سرینواس گوڑ نے کہا کہ الوری سیتاراما راجو ایک عظیم ہیرو تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری طور پر الوری جینتی کا اہتمام کر رہی ہے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.