وزیراعظم مودی نے اتوار کی صبح شہر حیدرآبادکی نیکلس روڈ پرہونے والے الائی بلائی پروگرام پر تمام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس سے ایک بھارت شریشٹ بھارت کاجذبہ مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ الائی بلائی لوک فنکاروں کے لئے اپنی مہارت میں اضافہ کا بہتر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کے ضلع کھمم میں سڑک حادثہ، چارافراد ہلاک
ہریانہ کے گورنر بنڈارودتاتریہ کے نام لکھے گئے ایک مکتوب میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس پروگرام کے بارے میں سن کر کافی خوشی ہوئی ہے۔
وجئے دشمی کے بعد ہونے والے اس پروگرام سے تلنگانہ کے عوام کے جشن میں اضافہ ہوگا اور ہمارے ناقابل تلافی جذبہ کومثال بنایاجاسکے گا۔
یواین آئی