ETV Bharat / state

اکبرالدین اویسی تلنگانہ اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر منتخب - Akbaruddin Owaisi Pro tem Speaker in Telangana

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کے لیے پروٹیم اسپیکر کے طور پر کون کام کرے گا اس پر بحث ختم ہوگئی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اکبر الدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

اکبرالدین اویسی تلنگانہ اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر منتخب

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 4:27 PM IST

Updated : Dec 8, 2023, 4:44 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کے لیے پروٹیم اسپیکر کے طور پر کون کام کرے گا اس پر بحث ختم ہوگئی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اکبر الدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ ہفتہ کی صبح 8.30 بجے حلف لیں گے۔ راج بھون میں اکبر الدین اویسی کو گورنر تمیلی ثائی سوندرا راجن حلف دلائیں گی۔ پروٹیم اسپیکر کو نئے اسپیکر کے انتخاب تک عہدہ سنبھالنا ہوتا ہے۔ اکبر الدین اویسی چھ بار قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

ریاست میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کے تناظر میں قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس میں پروٹیم اسپیکر کے طور پر کس کا انتخاب ہوگا اس پر تجسس برقرار تھا تاہم اب حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اکبرالدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جس کے بعد تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا۔ عام طور پر تمام ارکان میں سب سے زیادہ مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والے رہنما کو پروٹیم اسپیکر مقرر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکبر الدین اویسی کی پولیس انسپکٹر کو دھمکی

سابق چیف منسٹر کے سی آر آٹھ بار سب سے زیادہ منتخب رکن اسمبلی ہیں لیکن ایک حادثہ میں ان کے کولہے کی ہڈی فریکچر آنے کے بعد انہیں حیدرآباد کے یشودا اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اسی طرح بی آر ایس کے دیگر ارکان میں سابق اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، ی سرینواس یادو اور ڈی ناگیندر شامل ہیں جو چھ بار قانون ساز اسمبلی کے منتخب ہوئے ہیں۔ وہیں اکبرالدین اویسی بھی چھ بار ایل ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ کانگریس حکومت نے پروٹیم اسپیکر کےلئے اکبر الدین اویسی کا انتخاب کیا۔

Last Updated : Dec 8, 2023, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.