ETV Bharat / state

اکبر الدین اویسی کی پولیس انسپکٹر کو دھمکی

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اسی دوران سیاسی رہنماؤں کی جانب سے متنازع بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ MIM leader Akbaruddin Owaisi's election rally

Akbaruddin Owaisi
Akbaruddin Owaisi
author img

By ANI

Published : Nov 22, 2023, 10:57 AM IST

Updated : Nov 23, 2023, 1:31 PM IST

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی نے منگل کے روز ایک پولیس انسپکٹر کو کھلم کھلا دھمکی دی ہے جو اکبر الدین اویسی سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کو کہہ رہا تھا۔ اکبرالدین اویسی نے پولیس اہلکار کو اس وقت دھمکی دی جب پولیس انسپکٹر نے اکبر الدین اویسی کو وقت زیادہ ہونے پر تقریر روکنے کو کہا۔ کیونکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت مقررہ وقت سے تجاوز کرنا خلاف ورزی میں شامل ہوتا ہے۔

حیدرآباد کے للیتا باغ میں مجلس کے رہنما اکبر الدین اویسی ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس اہلکار نے انہیں رک جانے کو کہا۔ جس پر اکبر الدین اویسی نے پولیس اہلکار سے کہا کہ وہ یہاں سے چلے جائے۔ اکبر الدین اویسی نے مزید کہا کہ "کیا آپ کو لگتا ہے کہ چھریوں اور گولیوں کا سامنا کرنے کے بعد میں کمزور ہو گیا ہوں، ابھی بھی مجھ میں بہت ہمت ہے، پانچ منٹ باقی ہیں اور میں پانچ منٹ تک خطاب کروں گا، مجھ کو کوئی نہیں روک سکتا، اگر میں اشارہ کردوں تو آپ کو دوڑنا پڑے گا''۔ اکبر نے مزید کہا کہ ''میں یہ کہہ رہا ہوں کہ سیاسی پارٹیاں ہمیں کمزور کرنے کے لیے اس طرح آتے ہیں''۔

  • #WATCH | Telangana: AIMIM leader Akbaruddin Owaisi threatened a police inspector who was on duty and asked him to leave the spot while he was addressing a campaign in Lalitabagh, Hyderabad yesterday. The police inspector asked him to conclude the meeting on time as per the Model… pic.twitter.com/rf2tJAOk3b

    — ANI (@ANI) November 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: ریونت ریڈی پر اکبر اویسی کا جوابی حملہ، مجھے مت چھیڑو، آپ ہمارے سامنے نہیں ٹھہر پاؤ گے

مزید پڑھیں: ایم آئی ایم تمام نو سیٹوں پر کامیاب ہوگی: اکبر الدین اویسی

مجلس کے رہنما اکبر الدین اویسی چندریان گٹہ حلقہ سے اسمبلی انتخابات کے امیدوار ہیں۔ یہ حلقہ مجلس کا گڑھ رہی ہے، پارٹی نے گزشتہ دو اسمبلی انتخابات یعنی سنہ 2014 اور سنہ 2018 میں اس حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ریاست تلنگانہ میں اس بار سہ رخی مقابلہ ہونے جارہا ہے۔ بی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی تینوں ہی انتخابات میں کامیابی کا دعوی کررہی ہے۔ کانگریس کو کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں بھی کامیابی کی قوی امید ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ تلنگانہ سمیت دیگر چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا۔

Last Updated : Nov 23, 2023, 1:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.