ETV Bharat / state

اسد اویسی کا بی جے پی کو چلینج، روہنگیا بتا کردکھائیں؟ - is amit shah sleeping

ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ انتخابی فہرست میں ایک ہزار روہنگیا کے نام دکھاکربتائیں۔ جب کہ مرکز میں حکمران جماعت بی جے پی کا دعوی ہے کہ گریٹر حیدرآباد انتخابی فہرستوں میں کم از کم 30 سے 40 ہزار روہنگیا ہیں۔

اسد اویسی کا بی جے پی کو چلینج، روہنگیا بتاکردکھائیں؟

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 11:14 AM IST

آئندہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات سے قبل، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ انتخابی فہرست میں ایک ہزار روہنگیا کے نام دکھاکربتائیں۔

اسد نے بی جے پی سے سوال کیا کہ اگر گریٹر حیدرآباد ووٹر لسٹ میں 30 سے 40 ہزار روہنگیا ہیں تب ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کیا کررہے ہیں، کیا وہ سو رہے ہیں۔ کس طرح ووٹر لسٹ میں 30 سے 40 ہزار نام درج ہوئے، یہ دیکھنا امیت شاہ کا کام نہیں ہے۔؟

انہوں نے کہا ، "اگر بی جے پی ایماندار ہے تو اسے کل شام تک ان میں سے ایک ہزار روہنگیا کے نام ظاہر کرنا چاہئے۔ انھوں نےکہا بی جے پی کا ارادہ نفرت پیدا کرنا ہے۔ اب فیصلہ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے کہ کس کو جتانا ہے۔"

گریٹرحیدرآباد کے انتخابات میں جیت کےلیے بی جے پی اس بار پورا دم خم لگارہی ہے، پچھلے دنوں مرکزی وزیر پرکاش جوڈیکر نے بھی بی جے پی کی مہم میں حصہ لیا اور ٹی آرایس اور ایم آئی پر نکتہ چینی کی تھی۔

جی ایچ ایم سی کے لئے انتخابات یکم ڈسمبر کو ہوں گے اور 4 ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی آر ایس نے2016کےمنشورکو کاپی پیسٹ کیا: کشن ریڈی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.