ETV Bharat / state

کسانوں کو ڈیمانڈ کے مطابق کاشتکاری کرنے کا مشورہ - اadvise farmers to cultivate as per demand: dm pedda palli

ریاست تلنگانہ کے پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے کہا کہ 'مارکیٹ میں طلب (ڈیمانڈ) کے حساب سے فصل کی کاشتکاری کریں تو کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔'

طلب کے مطابق کاشتکاری کرنے کسانوں کو مشورہ

author img

By

Published : May 29, 2020, 10:39 AM IST

ایلیگیڈ منڈل اور پالاکرتی منڈل کے کناّلا موضع میں منعقد کسان اجلاس میں ضلع کلکٹر نے شرکت کی۔ اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایلیگیڈ منڈل میں %20 تک باریک دھان کی کاشت کی گئی لیکن اس سال موسم برسات میں %40 باریک دھان 1309 ایکڑز میں کاشت کرنے’ گذشتہ سال 12 ایکڑ میں کاشت کردہ مکئی کی جگہ تور دال کی کاشت کرنے کی ہدایت دی۔

انھوں نے کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے فصلوں کی کاشت کرنے سے ریتو بندھو امداد اور فصلوں پر کم از کم امدادی رقم کی ادائیگی کر حکومت کسانوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے. انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں میں یہ غلط فہمی گھر کرگئی ہے کہ صرف دھان کی کاشت کرنے پر ہی ریتو بندھو اسکیم کے اہل ہوں گے۔ جبکہ حکومت کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منصوبہ بند طریقے سے کاشت کرنے والے ہر کسان کو ریتو بندھو کے تحت امداد فراہم کی جائیگی.تمام کسان ایک ہی فصل کی کاشت کر نقصان کا سامنا نہ کریں.حکومت کی جانب سے تمام کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہونچانے کے تحت منصوبہ بند کاشت کاری پر عمل کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ضلع میں گذشتہ سال کی طرح ہی اس سال بھی کاشت کی جائیگی. مکئی کی کاشت کے بجائے کپاس اور دالوں کی کاشت پر توجہ دینے’ %45 تک باریک چاول کی کاشت کے لئے کسانوں میں شعور بیدار کرنے کی انھوں نے ہدایت دی. ہمارے ضلع میں %100 کسان منصوبہ بند طریقے سے کاشت کاری کر ریتو بندھو امدادسے مستفید ہونے کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.