ETV Bharat / state

'کووڈ-19 کو چیلینج کے طور پر قبول کرنا ہوگا'

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 6:06 PM IST

تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا اب تک کئی امراض کا ہم نے ہمت کے ساتھ سامنا کیا ہے،اس وائرس پر بھی قابو پانے کی ہم میں ہمت ہے۔

'کووڈ-19 کو چیلینج کے طور پر قبول کرنا ہوگا'
'کووڈ-19 کو چیلینج کے طور پر قبول کرنا ہوگا'

تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ کوورنا وبا نے ساری انسانیت کو پریشان کررکھا ہے اور نیندیں حرام کردی ہیں۔انہوں نے وزیرپنچایت راج ای دیاکرراو کے ساتھ متحدہ ضلع ورنگل میں کورونا وبا،اس کی روک تھام پر اقدامات پر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں کوویڈ19کو چیلنج کے طور پر قبول کرناہوگا۔انہوں نے ڈاکٹرز سے کہاکہ وہ مریضوں کی مزید بہتر سے بہتر خدمت کریں۔کورونا وائرس کی علامات کابروقت پتہ چلانے پر زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرناپڑے گا۔

ریاست میں 81فیصد کورونا متاثرین میں علامات نہیں پائی جاتی ہیں۔جن میں اس وبا کی علامات پائی جائیں وہ لازمی طور پر اسپتالوں سے رجوع ہوں۔اب تک کئی امراض کا ہم نے ہمت کے ساتھ سامنا کیا ہے،اس وائرس پر بھی قابو پانے کی ہم میں ہمت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر پنچایت راج دیاکر راو نے عہدیدارون کو ہدایت دی کہ اس کٹھن وقت میں چیلنج کے طورپر اس کو قبول کیاجائے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ہدایت دی ہے کہ اسپتالوں میں تمام طرح کی سہولیات مہیا کروائی جائیں اس کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے ہر طرح کی مشکلات کو ختم کرتے ہوئے علاج کو جاری رکھنے کی ڈاکٹرز کو ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:نظام حیدرآباد کی صاحبزادی بشیرالنسا بیگم کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.