حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہرمیں نابالغ لڑکی کا اغوا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی طورپرجنسی زیادتی کرنے کا شرمناک واقعہ آج منظرعام پرآیا۔ذرائع کے مطابق اس مہینہ کی 12 تاریخ کو دبیرپورہ پولیس اسٹیشن کے حدود سے نابالغ لڑکی کا دو نوجوانوں نے کارمیں اغوا کرلیا، وہ اسے نامپلی علاقہ میں واقع ایک لاج میں لے گئے جہاں لڑکی کے ہاتھ پرنشہ آورانجکش دے کراسے بے ہوش کردیا گیا۔ Hyderabad Rape Case
معلوم ہوا کہ نوجوانوں نے اس کے ساتھ دو دن تک جنسی زیادتی کی۔ بعد ازاں لڑکی کو لاکرچادرگھاٹ علاقہ میں نوجوانوں نے چھوڑ دیا اورفرارہوگئے۔ لڑکی نے گھرپہنچ کراپنے گھروالوں کو یہ بات بتائی جس پروہ دبیرپورہ پولیس سے رجوع ہوئے۔ لڑکی کو بھروسہ سنٹربھجوادیا گیا ہے اورپولیس اس معاملہ کی مختلف زاویوں سے جانچ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Molestation with Minor in Vaishali نابالغ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی
یو این آئی