ETV Bharat / state

یادگیر میں تذکرہ شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کا انعقاد - جامعہ نظامیہ کا قیام

مولانا حافظ حبیب ابوبکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی جامعہ نظامیہ حضرت مولانا حافظ انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ نے ائمہ و مؤذنین کی تربیت فرمائی اور مختلف علاقوں میں ائمہ و مؤذنین کو بھیج کر گمراہی کو ختم کیا۔

یادگیر میں تذکرہ شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 1:59 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ گرمٹکل میں واقع مرکز اہل سنت جامع مسجد گڑھی میں جلسہ "تذکرہ شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ" کا انعقاد عمل میں آیا۔

جلسے کا آغاز حبیب محمد کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ شیخ اسماعیل نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر مولانا حافظ حبیب ابوبکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی جامعہ جامعہ نظامیہ حضرت مولانا حافظ انوار اللہ فاروقی رحمۃ اللہ علیہ نے ائمہ و مؤذنین کی تربیت فرمائی اور مختلف علاقوں میں ائمہ و مؤذنین کو بھیج کر گمراہی کو ختم کیا۔

حافظ نواز خان قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی جامعہ نظامیہ ہمیشہ لوگوں کے مسائل اور تعلیم و تربیت پر غور و فکر کیا کرتے تھے۔ علم دین کی اشاعت اور فروغ کےلئے انھوں نے ساری عمر صرف کردی۔حضرت نے جامعہ نظامیہ کا قیام عمل میں لا کر اسلامی تعلیم کو فروغ دیا۔

اس موقع پرمنصور احمد، سید حبیب عمر، مظہر الحق سعید انصاری، شیخ علی بابا حبیب احمد کے علاوہ دیگر حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.