جامعہ نظامیہ کے طلبہ اور حیدرآباد ہیومینٹی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام حیدرآباد کے بہادر پورہ میں جلسہ عام منعقد ہوا۔
اس جلسے میں قتل جیسا سنگین جرم اور اسلام میں قتل کی سنگینی اور اس کی سزا سے متعلق علمائے کرام نے خطاب کیا۔
مفتی محمد قاسم تسکیر نے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے کہا قتل کی دو وجوہات ہوتی ہیں ایک جہالت اور دوسرا حرص۔ یہی وجہ ہے کہ بھائی بھائی کا قتل کررہا ہے۔ بیٹا باپ کا قتل کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وائی ایس شرمیلا نے مولانا حسام الدین ثانی عاقل سے ملاقات کی
اس موقع پر رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نےکہا شہر حیدرآباد میں خاندانوں میں قتل اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ قتل جیسے سنگین جرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا آپسی جھگڑوں کو ختم کرنے کے لئے محلہ وار کمیٹیوں کی ضرورت ہے۔ محلے کے ذمہ دار لوگ جس خاندان میں آپس جھگڑے ہو رہے ہیں، ان میں صلح کرائیں ورنہ قتل کے واقعات کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا-
انہوں نے کہا کہ مسلمان شریعت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ کے رسول محمدﷺ کے بتائے راستے پر چلیں اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے آپسی اختلافات کو ختم کریں-