حیدرآباد: کالج میں ساتھی طالب علم پر حملہ کرنے کے ایک معاملے میں بی جے پی کے ریاستی صدر بندی سنجے کے بیٹے کے خلاف ڈنڈیگل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میں واقع انجینئرنگ کالج میں تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر کے بیٹے کا ساتھی طالب علم پر نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے حملہ کرنے کی ویڈیو گزشتہ روز منگل کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔اس پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کے بیٹے کی مار پیٹ میں ملوث ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔اسی درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ڈنڈیگل پولیس نے یونیورسٹی اسٹوڈنٹ اپیکس کوآرڈینیٹر سوکیش کی شکایت پر دفعہ 341، 323، 504، 506 وغیرہ کے تحت کیس درج کیا ہے۔
انسپکٹر رمنا ریڈی نے کہا کہ یونیورسٹی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اسی کالج میں طالب علوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Chain Snatching Case حیدرآباد میں ایک شخص سے طلائی چین چھین لی گئی
اس واقعے میں تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سنجے کے بیٹے کا نام سامنے آنے کے باوجود پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ حملہ آور طالب علم کی ایک سیلفی ویڈیو بھی منگل کو سامنے آئی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ طالب علم کی غلطی کی وجہ سے اس پر حملہ ہوا ہے۔