عہدیدار نے کہا کہ اس لڑکے کی اے پی کے ضلع گنٹور میں سرجری کی گئی تھی اور اس کو دو دن پہلے اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
اس خاندان کے ضلع گنٹور سے واپس ہونے کے بعد مقامی افراد نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو اس تعلق سے چوکس کیا جنہوں نے اس خاندان کے نمونے حاصل کئے۔
رپورٹ میں پتہ چلا کہ یہ لڑکا کورونا وائرس سے متاثر ہے جس کے بعد اس لڑکے کو حیدرآباد کے گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے۔
تاحال 20 بچے بشمول 23 دن کا نوزائیدہ اس موذی وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان تمام بچوں کا علاج گاندھی اسپتال کی چھٹی منزل پر بنائے گئے خصوصی وارڈ میں کیاجارہا ہے۔