بھدردری کوٹھا گوڈیم: تلنگانہ کے بھدرادری کوٹھا گوڈیم میں پولیس نے بدھ کے روز ممنوعہ سی پی آئی ماؤنواز گروپ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق، ممنوعہ سی پی آئی-ماؤسٹ پارٹی کی ملیشیا کمیٹی کے گرفتار ارکان کی شناخت مدکم بھودرا، مدکم جوگا، مدوی سنا، مدوی بھیما، مدوی انڈا، کلما دلا اور کلما ہڈاما کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک دیگر ملزم کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ چارلا منڈل کے تپاپورم جنگلاتی علاقے میں چارلا پولس، اسپیشل ٹیم اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مشترکہ تلاشی مہم کے دوران یہ گرفتاریاں کی گئیں۔
تمام گرفتار افراد ممنوعہ سی پی آئی ماوسٹ پارٹی کی پامیڈ ایریا کمیٹی کی کانچلا رسپلی آر پی سی ملیشیا کمیٹی کے رکن تھے اور گزشتہ دو برسوں سے اس گروپ کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ بھدراچلم کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرتوش پنکج کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، 'گرفتار افراد نے گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو چارلا منڈل کے گوروکونڈا اور چننا پورم گاؤں کے درمیان بی ٹی روڈ پر 12 کلو وزنی بم نصب کرنے میں حصہ لیا تھا، جس میں گذشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا ارادہ تھا۔ چارلا پولیس، بھدرادری کوٹھا گوڈیم ضلع کے اسپیشل اسکواڈ کے اہلکاروں اور سی آر پی ایف کے 81 بلین اہلکاروں نے بم کا پتہ لگایا اور اسے ناکارہ بنایا۔
مزید پڑھیں: Nuh Violence سازش، حکومت اور سیاست، نوح تشدد کی وجہ کیا؟
عہدیداروں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 'کالعدم سی پی آئی-ماؤسٹ پارٹی تلنگانہ، چھتیس گڑھ ریاستوں کے سرحدی دیہاتوں میں رہنے والے قبائلی لوگوں کو ہفتہ شہداء کے نام پر میٹنگیں منعقد کرکے ہراساں کررہی ہے۔ یہ گروپ ان اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہا ہے اور جرمانے عائد کر رہا ہے۔ پولیس افسر کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف چارلا پولیس اسٹیشن میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ، یو پی اے ایکٹ اور آئی پی سی کی بعض دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ ملزمان کو عدالتی ریمانڈ کے لیے بھدراچلم عدالت لے جایا گیا ہے۔