حیدرآباد: آندھراپردیش میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ وجیانگرم ضلع میں کوٹھاوالسا منڈل کے کنٹاکاپلی میں ٹرین حادثہ پیش آیا۔ وشاکھا پٹنم سے رائے گڑھ تک مسافر ٹرین۔ پالاسا سے وجیانگرم کی طرف آنے والی دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخم ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ کی وجہ سے رائے گڑھ مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ بجلی کی تاریں کٹ جانے سے جائے وقوعہ پر اندھیرا چھا گیا۔
آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں الاماندا-کنکٹ پلی کے قریب اتوار کو دو مسافر ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ وشاکھاپٹنم-پالسا مسافر ٹرین کو ٹریک پر رکی تھی اور سگنل کا انتظار کررہی تھی۔ اسی وقت وشاکھاپٹنم-رایاگڑا مسافر ٹرین نے پیچھے سے کھڑی ٹرین کو ٹکر مار دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ٹکر میں 6 مسافروں کی موت ہو گئی ہے اور 40 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریسکیو آپریشن بڑے پیمانے پر کیا گیا ہے۔ حادثے میں بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے افسران نے فون نمبروں کے ساتھ ایک ہیلپ لائن قائم کی۔
یہ بھی پڑھیں: Kalamassery Blast کیرالہ سلسلہ وار دھماکے: ایک شخص نے پولیس کے سامنے کی خود سپردگی
ریلوے ریسکیو اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے کی وجہ سے ٹرین کی بوگیاں ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئیں۔ اس واقعہ کے بعد مسافرین خوفزدہ ہوگئے اور افراتفری پھیل گئی۔ حادثے کے مقام کے مناظر دیکھنے سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جانی نقصان میں اضافہ ہوسکتا ہے۔