ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کووڈ-19کے337 نئے معاملات درج - کورونا معاملات

تلنگانہ میں کووڈ-19کے337 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 3455 ہزار ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے337 نئے معاملات درج

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 1:59 PM IST

تلنگانہ میں حال ہی میں کورونا کیسز میں کچھ زیادہ ہی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جہاں کووڈ-19کے337 نئے معاملے درج ہونے کے ساتھ ہی کورونا معاملات کی تعداد بڑھ کر جملہ 3 لاکھ 3455 ہزار ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,671 ہوگئی ہے، کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2 اموات ہوئی ہیں۔

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے337 نئے معاملات درج
تلنگانہ میں کوویڈ 19کے337 نئے معاملات درج

تلنگانہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 181 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 98,826 ہزار ہوگئی ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 2,958ہے، جن میں 1,226مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 37,079 کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم 404 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 96.50 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 91 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.