وزیراعلی نے ساتھ ہی سبکدوشی کی حد عمر بڑھا کر 61 برس کردی گئی ہے۔ اس اعلان سے ریاست کے تقریبا 9.17 لاکھ سرکاری ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔ متحدہ آندھراپردیش کی پیشرو حکومتوں کے برخلاف تلنگانہ کی موجودہ حکومت نے کنٹریکٹ، آوٹ سورسنگ، ہوم گارڈس، آنگن واڑی، آشاورکرس، ایس ای آرپی ملازمین، ودیاوالنٹرس کے جی بی وی اور ایس ایس اے ملازمین کے ساتھ ساتھ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے لئے بھی پے ریویثرن کمیشن(پی آرسی)کی سفارشات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعلی نے ملازمین کی سبکدوشی کے موقع پر دی جانے والی گریجویٹی کی رقم 12لاکھ روپئے سے بڑھا کر16لاکھ روپئے بھی کردی ہے۔انہوں نے اضافی وظیفہ پانے کیلئے حد عمر 75برس کو گھٹا کر 70برس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ساتھ ہی وزیراعلی نے کسی بھی ملازم کی بے وقت موت پر کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کے تحت متوفی ملازمین کے خاندان کو فیملی پنشن فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یواین آئی وخ