ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 2392 معاملات، 11اموات

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 1:09 PM IST

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 60,923کووڈ کے نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 1606رپورٹس کا انتظار ہے۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 2392 معاملات، 11اموات
تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 2392 معاملات، 11اموات

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 2392نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور11اموات ہوئیں۔

اتوار اور پیر کے درمیان اس موذی وائرس سے 2346 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد1,12,587ہوگئی ہے جبکہ روبہ صحت ہونے کی شرح 77.5فیصد ہوگئی ہے جو روبہ صحت ہونے کی قومی شرح 77.54فیصد کے مساوی ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 60,923کووڈ کے نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 1606رپورٹس کا انتظار ہے۔جی ایچ ایم سی حدود میں زیادہ معاملات جاری ہیں جہاں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 304نئے معاملات درج کئے گئے جس کے بعد ضلع رنگاریڈی کا نمبر آتا ہے جہاں 191،کریم نگر ضلع میں 157،میڑچل۔

ملکاجگری ضلع میں 132اور کھمم ضلع میں 116نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.