ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ گئی - کورونا

تلنگانہ میں اچانک کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا اور 22 نئے کیسز مثبت پائے گئے۔

22 new cases coronavirus telangana
تلنگانہ میں کورونا کے 22 نئے کیسز پائے گئے
author img

By

Published : May 1, 2020, 12:12 PM IST

گذشتہ کچھ دنوں سے ریاست میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی شرح میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی لیکن دوبارہ اس میں اضافہ دیکھا گیا گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 نئے کیسز درج کئے گئے۔

ہیلتھ بلٹین کے مطابق اب تک 1038 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے جبکہ اب 568 مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وبا سے تین اموات بھی درج کی گئی جس کے بعد ریاست میں مرنے والوں کی کل تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں 33 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچاج کیا گیا،اس طرح روبہ صحت ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والوں کی کل تعداد 442 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سدی پیٹ، محبوب آباد، ورنگل رورل، یادادری بھونگیر، منچریال، نارائن پیٹ، پدا پلی، ونپرتی، بھدرادری، ناگرکرنول، ملک، جگتیال اور سنگاریڈی میں ایک بھی کورونا کا مثبت کیس نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.