ریاست میں اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1153 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.58فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2002 مریض ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,67,846 ہوگئی ہے۔جمعرات اور جمعہ کو 49,084 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 994لعاب کے نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ریاست میں اب تک 31,53,626 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
ریاست میں 28,328سرگرم معاملات ہیں۔جی ایچ ایم سی حدود میں 285 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 129،میڑچل ملکاجگری میں 115،کریم نگر ضلع میں 105نئے کیسز بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع سے سامنے آئے ہیں۔