ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 152 نئے کیسز درج

author img

By

Published : Mar 4, 2021, 1:58 PM IST

تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 152 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 299406 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1637 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 اموات ہوئی ہیں۔

152 new corona cases  in telangana
تلنگانہ میں کوویڈ 19کے152نئے معاملات درج

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 114 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 295821 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1948 ہے جن میں 835 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41201 کووڈ 19 کے معائنے کئے گئے۔ تاہم 658 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بحیثیت مجموعی 88.42 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔

جی ایچ ایم سی حدود میں 25 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.