ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,644ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 178افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,96,740 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,769ہے جن میں 633 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 32,189 کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم 624نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 90.16 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔
جی ایچ ایم سی حدود میں 31نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔
یواین آئی وخ