ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کوروناکے 1256نئے مثبت کیسز

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 1256 نئے معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی اس وبا سے متاثرافراد کی تعداد 80,751 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کوویڈ19کے 1256نئے مثبت معاملات، دس اموات

author img

By

Published : Aug 10, 2020, 12:39 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مزید دس افراد کی موت ہوئی۔ ان نئی اموات کے ساتھ ہی اس سے مرنے والوں کی تعداد 637 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران روبہ صحت ہونے والے افراد کی تعداد 1587رہی۔اس طرح روبہ صحت ہونے والوں کی جملہ تعداد 57,586ہوگئی ہے۔

ریاست میں جملہ 6,24,840معائنے کئے گئے۔اس بلیٹن کے مطابق ریاست میں روبہ صحت ہونے کی شرح 71.31ہے جبکہ ملک گیر سطح پر روبہ صحت ہونے کی شرح 68.78درج کی گئی ہے۔گذشتہ روز11,609معائنے گذشتہ روز کئے گئے جبکہ 1700نمونوں کے نتائج کا انتظار ہے۔

ریاست میں 22,528سرگرم معاملات ہیں۔جی ایچ ایم سی حدود میں سب سے زیادہ 389معاملات کل شب تک درج کئے گئے جس کے بعد ضلع رنگاریڈی کا نمبر آتا ہے جہاں 86معاملات درج کئے گئے۔تیسرے نمبر پر ضلع سنگاریڈی کا نمبرآتا ہے۔اس ضلع میں 74نئے معاملات درج کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.