ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد 1,634 ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 165 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,95,387 ہوگئی ہے۔
تلنگانہ میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,902ہے جن میں 804مریض گھروں پر یا پھر ہسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20,375 کووڈ 19 کے معائنے کیے گئے تاہم 276 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔بہ حیثیت مجموعی 87.21 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 26نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع سے درج ہوئے ہیں۔