ETV Bharat / state

Indian Cinema Festival حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں 110 سالہ انڈین سنیما فیسٹیول کا آغاز - 110 سالہ انڈین سنیما فیسٹیول

110 سالہ انڈین سنیما فیسٹیول کا جمعرات کو حیدرآباد کے عالمی شہرت یافتہ راموجی فلم سٹی میں آغاز ہوگیا۔ سنیما کی جھلک اور کارنیول پریڈ کی گونج میں فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ جاریہ ماہ کی 12 تاریخ کو شروع ہونے والا یہ بے مثال جشن 46 دن تک جاری رہے گا۔ 110 Year Indian Cinema Festival at Ramoji Film City in Hyderabad

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 6:38 PM IST

Updated : Oct 13, 2023, 8:45 PM IST

حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں 110 سالہ انڈین سنیما فیسٹیول کا آغاز

حیدرآباد: 110 سالہ انڈین سنیما فیسٹیول کا جمعرات کو حیدرآباد کے عالمی شہرت یافتہ راموجی فلم سٹی میں آغاز ہوگیا۔ سنیما کی جھلک اور کارنیول پریڈ کی گونج میں فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ جاریہ ماہ کی 12 تاریخ کو شروع ہونے والا یہ بے مثال جشن 46 دن تک جاری رہے گا۔ راموجی فلم سٹی میں نئی دلکشی کے ساتھ سیاحوں کو خوش آمدید کہا جارہا ہے۔ زمین کی جنت کہلانے والے راموجی فلم سٹی میں بھارتی سنیما فیسٹیول کے 110 سالہ جشن کا بڑے پیمانہ پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

راموجی فلم سٹی میں رنگ برنگی روشنیوں اور مختلف گیمز سیاحوں کےلئے ایک نیا و دلکش احساس ہوگا۔ پرفارمنس و تفریح کے لامتناہی سرپرائز سے سامعین ہر موڑ مسحور ہوں گے۔ فلم سٹی کارنیول پریڈ کے ذریعہ سامعین کسی دوسری دنیا کی سیر کرتے ہیں جو انتہائی دلکش منظر پیش کرتا ہے۔ سنیما کی تفریح سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگ دونوں تلگو ریاستوں کے علاوہ مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ اور شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں سے راموجی فلم سٹی آرہے ہیں۔ خاصکر بچے برڈ پارک، آبشار، دیوہیکل پہیے، الیکٹرک ٹرین کی سواری اور گھڑ سواری سے بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Flood 1908 in hyderabad حیدرآباد میں انٹک تنظیم اور دکن آرکیف کا مشترکہ ہریٹج واک

بزرگ اس بات پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کہ انہیں خوبصورت مقام کے دیدار کا موقع نصیب ہوا۔ وہ مہابھارتم سینی ورلڈ سے بہت متاثر ہے۔ شام کے وقت کہا جاتا ہے کہ ٹمٹماتی برقی قمقمو کی روشنی کو دیکھنے کے لیے دو آنکھیں کافی نہیں ہیں.... اس شاندار مقام کا دیدار کرنے کےلئے سامعین کی بڑی تعداد یہاں آرہی ہے۔ یہ تقریبات اگلے ماہ کی 26 تاریخ تک جاری رہے گی۔ فلم سٹی انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹ بک کرنے والوں کو مختلف پیکجز کے علاوہ دلکش آفرس بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔

Last Updated : Oct 13, 2023, 8:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.