حیدرآباد: تلنگانہ میں کوویڈ 19 کے1,097 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد سے ریاست میں کورونا متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 3,13,237ہوگئی ہے۔
وہیں ریاست میں کورونا سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید چھ اموات ہوئی ہے اس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,723ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اب تک 268 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد سے ریاست میں اب تک اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,02,768 ہوگئی ہے۔
وہیں ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 8,746ہے جن میں سے 4,458 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں کورنٹائن کئے گئے ہیں۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔