ETV Bharat / state

میگھالیہ میں کورونا وائرس سے دو افراد متاثر - meghalaya corona update

تمل ناڈو سے میگھالیہ لوٹی ایک خاتون کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے۔

میگھالیہ میں کورونا وائرس سے کل دو کورونا متاثر

author img

By

Published : May 25, 2020, 7:52 PM IST

ایک ہیلتھ افسر نے یہ اطلاع دی۔ لاک ڈاؤن میں متوقع نرمی کے بعد 29 برس کی خاتون گذشتہ 18 مئی کو چینئی سے شرمک اسپیشل ٹرین کے ذریعے یہاں پہنچی تھی۔ وہ ریاست کی دوسری ایسی خاتون ہیں جو کورونا سے متاثر پائی گئیں۔

قبل ازیں اسی ٹرین سے چینئی سے مغرب گارو ہلس ضلع کے ہیڈکوارٹر تورا پہنچی ایک 33 برس کی مہاجر خاتون گذشتہ 20 مئی کو کورونا متاثر پائی گئی تھیں۔

وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے ٹویٹ کیا، ’ ریاست کے 14 ویں کیس کے ساتھ چینئی سے سفر کرنے والی خاتون بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ اس کا الگ تھلگ رکھ کر علاج کیا جا رہا ہے‘۔

مسٹر سنگما کے مطابق کورونا کے دونوں نئے مریض تمل ناڈو کے ایروڈ ضلع سے لوٹے ہیں۔

ریاست میں کورونا کے اب تک 15 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 12 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں اب محض دو افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.