ETV Bharat / state

چنئی میں ایک ہی کنبے کے تین افراد کا قتل - خاندان کے تمام ارکان

ریاست تمل ناڈو کے شہر چنئی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے تمام ارکان کا مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

ایک کنبے کا قتل
ایک کنبے کا قتل
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 7:02 AM IST

اطلاعات کے مطابق مذکوہ خاندان کے ٹلی چند، ان کی اہلیہ پشپا بوائے (70) اور ان کے بیٹے سیتل (38) کا مبینہ طور پر ان کے فلیٹ میں ہی قتل کر دیا گیا۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب ان کی بڑی بیٹی اپنے والدین سے ملنے آئی۔ جب وہ وہاں پہنچی تو انہوں نے خاندان کے تمام ارکان کو مردہ پایا۔

یہ خاندان چنئی کے سوکرپٹ ، ونیاگا ماسٹری اسٹریٹ میں تین منزلہ رہائشی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھا۔

ان کی بیٹی اسی علاقے میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔ 11 نومبر کو ٹلی چند کی بیٹی پنکی اپنے والدین کے گھر گئی اور ان تینوں کو اپنے بیڈ روم میں مردہ پایا۔

اس نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع کا جائزہ لیا۔

پولیس نے قریبی علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمرے فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ کنبے اور ان کے اہل خانہ کے درمیان جائیداد کا تنازع تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.