ETV Bharat / state

تمل ناڈو پنچایتی انتخابات:سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ - چیف جسٹس ایس اے بوبڈے

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں مقامی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق دراوڑ منیتر كژگم (ڈی ایم کے) کی درخواست پر جمعرات کو اپنا حکم محفوظ رکھ لیا۔ یہ انتخابات 27 اور 30 دسمبر کو کرانے کی تجویز ہے۔

تمل ناڈو پنچایتی انتخابات:سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

author img

By

Published : Dec 5, 2019, 10:59 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئي اور جسٹس سوريہ كانت کی بینچ نے اپنا فیصلہ اس وقت محفوظ رکھ لیا، جب تمل ناڈو ریاستی الیکشن کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نو اضلاع کو چھوڑ کر وہ دیگر اضلاع میں انتخابات کرانے کو تیار ہے۔
عدالت نے اس کے بعد کہاکہ ’’ہم حد بندی کے لئے ضروری عمل مکمل کرنے کے مسئلے پر فیصلہ محفوظ رکھتے ہیں‘‘۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل پی ایس نرسمہا نے دلیلیں پیش کی تھی۔
ڈی ایم کے کی دلیل تھی کہ ریاست میں نو نئے اضلاع قائم کئے گئے ہیں، لیکن ان کی حد بندی نہیں ہوئی ہے۔ سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے عدالت کو مطلع کیا کہ نو تشکیل شدہ اضلاع کی حدود، آبادی پروفائل میں تبدیلی کی جانی ہے اور ان کے نئے وارڈ ہوں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.