ETV Bharat / state

امتحانات کے تعلق سے پلانی سوامی کی اہم اپیل - پلانی سوامی

تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے ہفتے کو مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ آخری سمسٹر امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں ریاستوں کو اپنی سطح پر کام کرنے کا موقع فراہم کرے۔

Tamil Nadu CM asks Centre to give states freedom to work out assessment methods for students
امتحانات کے سلسلے میں ریاستوں کو اپنی سطح پر کام کرنے دے مرکز
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 5:40 PM IST

پلانی سوامی نے کورونا وائرس کے معاملوں میں ہورہے اضافے کے پیش نظر ستمبر مہینے میں آخری سمسٹر کے امتحانات کرانے میں پریشانی کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کے معیار اور اکاڈمک شفافیت سے سمجھوتا کئے بغیر ریاستوں کو اپنے طریقے سے حالات کا جائزہ لینے دے۔

وزیراعلی نے مرکیز انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ملک کی کئی ریاستوں نے آخری سمسٹر کے امتحانات کا انعقاد نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’کریئر کے مواقع، مستقبل کے امکانات جٹانے کے ساتھ ہی طلبہ کی صحت،سلامتی، شفافیت اور برابری کے موقع کے اصولوں کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔

ریاستوں کو تعلیم کے معیار اور اکاڈمک شفافیت سے سمجھوتا کئے بغیر اس معاملے میں خود کے جائزے کے طریقوں کو اختیار کرنے کی پوری آزادی دی جانی چاہئے۔ انہوں نے ڈاکٹر نشنک سے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی)، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای)، انڈین فارمیسی کونسل (پی سی آئی)،نیشنل کونسل فارٹیچر اینڈ ایجوکیشن (این سی ٹی ای)، نیشنل ہوٹل مینجمنٹ کونسل اور کیٹرنگ ٹیکنولوجی جیسے اعلی تعلیمی اداروں سے متعلق ریاستوں کے فیصلے کو نافذ کرنے کےلیے ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.