وزیراعلیٰ ایڈاپڈی کے پلانی سوامی نے ایس ایس ایل سی امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے تمام طلبا کو اگلی جماعت کےلیے پروموٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قبل ازیں تلنگانہ میں بھی وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے گذشتہ روز دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرکے تمام طلبا کو پروموٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ریاست میں دسویں کے امتحانات کو لیکر ٹیچرس اسوسی ایشن نے مدراس ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور اپوزیشن جماعتوں نے بھی امتحانات منعقد کرنے کی صورت میں احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں اور ٹیچرس اسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کے بیچ دس لاکھ طلبا کی صحت کو خطرے میں ڈالنا نامناسب ہوگا۔
وزیراعلیٰ کے اعلان کے بعد ٹیچرس، سرپرستوں اور طلبا میں پائی جانے والی غیریقینی صورتحال و اضطراب کا خاتمہ ہوگیا۔