کورونا وائرس وبائی بیماری کا قہر اب بھی جاری ہے۔ اسکول، کالج، مال، تھیٹر اور بہت کچھ بند کردیا گیا ہے۔ مختلف ممالک کی سرحدیں ہنوز بند ہیں اور ویزا معطل کر رہے ہیں۔ ہوائی اڈے خالی اور پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں۔
ایسی اندوہناک صورتحال میں تامل ناڈو کے تیرپور میں تھوتھیپالم کے علاقے میں ایک مٹھائی کی دکان میں 19 جڑی بوٹیوں والے اجزاء کے ساتھ اسپیشل میسورپاک فروخت کیا جارہا ہے۔
میسورپاک فروخت کرنے والے دکاندار کا دعویٰ ہے کہ اس سے کورونا وائرس کا علاج صرف تین دن میں ہوجائے گا۔
مالک سری رام کا تعلق کوئمبٹور ضلع سے ہے۔ تھوٹیپلام کے علاقے میں وہ ایک میٹھائی کی دکان چلاتا ہے۔ جس کا نام نیل لالا سوئٹس ہے۔
اس بے بنیاد اور غیرقانونی دعویٰ کے بعد محکمہ فوڈ سیفٹی نے اچانک چھاپہ مارا اور ان کی دکان کا لائسنس منسوخ کردیا۔
محکمہ فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں نے بدھ کے روز دکان کو سیل کردیا ہے۔
دکان کے مالک نے میسورپاک کے فروخت کے لیے ایک اشتہار جاری کیا تھا، جس میں لکھا تھا کہ 'فوٹو اسپیڈ کورونا کیر میسورپاک' جو 19 جڑی بوٹیاں سے بنا ہے۔ یہ کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کو تین دن میں ٹھیک کردے گا۔ اس کے علاوہ عام لوگوں کے روزانہ استعمال سے ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا'۔
دکان کے مالک نے بتایا ہے کہ 'پچھلے دو دن کے دوران متعدد افراد نے 800 روپے کیلو قیمت کے حساب سے خریدا'
مزید پڑھیں: دہلی یونیورسٹی نے ایک بار پھر امتحان ملتوی کیے
اس اشتہار میں مزید لکھا تھا کہ 'ہم ان گھروں میں جانے کے لئے بھی تیار ہیں جہاں کورونا مثبت علامات موجود ہیں اور اسے مفت میں دے دیں'۔