ETV Bharat / state

Tamil Nadu Bus Accident تمل ناڈو میں بس اور ٹرک کے ٹکرانے سے چھ لوگوں کی موت - تمل ناڈو بس حادثہ

تمل ناڈو کے ضلع سیلم میں دیر رات بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ bus truck collision in Tamil Nadu

تمل ناڈو میں بس اور ٹرک کے ٹکرانے سے چھ لوگوں کی موت

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 2:33 PM IST

چنئی: تمل ناڈو میں ضلع سیلم کے اٹور کے نزدیک سنیچر کی دیر رات بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چھ لوگوں کی موت ہوئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ موصولہ رپورٹ میں کہا گیا کہ مرنے والوں میں تین افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جن میں والدین اور بیٹا شامل ہے۔ تمام مہلوکین اٹور کے نزدیک پیٹنائیک کنپلائم گاؤں کے باشندے تھے۔ bus truck collision in Tamil Nadu

پولس ذرائع نے بتایا کہ کل رات بس اسٹینڈ کے قریب سات لوگ چنئی جانے والی بس کے انتظار میں کھڑے تھے، جب ایک اومنی بس آ ئی، تو اس میں ایک مسافر کا سامان رکھا جا رہا تھا اور دوسرے اس میں سوار ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران پیچھے سے آنے والے ایک ٹرک نے بس کو ٹکر مار دی جس سے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ زخمی شخص کو سیلم کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Reasi Accident ریاسی میں گاڑی الٹنے سے دو ہلاک

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سیلم ڈسٹرکٹ کلکٹر اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولس نے مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.