ETV Bharat / state

Road Accident in Tamil Nadu سڑک حادثے میں 7 خواتین ہلاک

تامل ناڈو کے ضلع تروپتھور سے تعلق رکھنے والی 7 خواتین ریاست کرناٹک کے سیاحتی سفر سے واپس آتے ہوئے ایک المناک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

سڑک حادثے میں 7 خواتین ہلاک
سڑک حادثے میں 7 خواتین ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 9:02 AM IST

Updated : Sep 11, 2023, 9:12 AM IST

تروپتھور: تروپتھور ضلع میں سڑک حادثے میں کم از کم 7 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار لاری نے ایک اسٹیشنری وین کو ٹکر مار دی۔ بنگلور-چنئی قومی شاہراہ پر چندیور کے نزدیک نٹرمپلی کے قریب سیاحوں کی وین پنکچر ہوگئی۔ وین کے ڈرائیور نے وین کو ٹائر بدلنے کے لئے سڑک پر روکا تھا کہ اسی درمیان تیز رفتارمنی لاری وین سے ٹکرا گئی۔

لاری نے وین اور سڑک پر کھڑے لوگوں کو ٹکر مار دی اور مخالف سڑک پر الٹ گئی۔ اس خوفناک حادثے میں 7 خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ مقامی عوام نے یہ حادثہ دیکھا اور ٹرک ڈرائیور اور کلینر سمیت 10 لوگوں کو بچایا، جو حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں قریبی سرکاری اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تروپتھور اور ونیامبڈی کے سرکاری اسپتالوں میں بھیج دیا۔ نٹرم پلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثے میں مرنے والی خواتین میں کچھ خواتین کی شناخت ہوئی۔

مزید پڑھیں: درشن کے بعد واپسی کے دوران سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک

واضح رہے کہ ملک بھر میں لا پرواہی سے گاڑی چلانے، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے اور دیگر وجوہات کے باعث سڑک حادثات پیش آتے ہیں جس میں متعدد افراد زخمی اور ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے حکومت اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن شعور بیدار پیدا کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Sep 11, 2023, 9:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.