ETV Bharat / state

Odisha Train Accident اوڈیشہ ٹرین حادثہ، بالاسور سے 293 مسافروں کو چنئی لایا گیا - بالاسور سے مسافروں کو چنئی لایا گیا

تمل ناڈو کے وزیر صحت ایم سبرامنیم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسافروں کی مدد کے لیے تمام بڑے اسپتالوں میں خصوصی طبی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Odisha Train Accident
Odisha Train Accident
author img

By

Published : Jun 4, 2023, 7:57 PM IST

Updated : Jun 9, 2023, 7:00 AM IST

چنئی: اوڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کو ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے کے بعد پھنسے ہوئے 293 مسافروں کو اتوار کو ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے چنئی لایا گیا۔ تمل ناڈو کے وزیر صحت ایم سبرامنیم اور ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر کے کے ایس ایس آر رام چندرن نے ڈاکٹر ایم جی آر سنٹرل ریلوے اسٹیشن پر کورومنڈیل ایکسپریس ٹرین کے کل 293 مسافروں کا استقبال کیا۔ تمام مسافروں کو ناشتہ فراہم کیا گیا اور اسٹیشن پر تعینات میڈیکل ٹیم نے طبی معائنہ کیا۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق تمام مسافر بحفاظت یہاں پہنچ گئے اور سات افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ چار لوگوں کا سرکاری اسپتال میں علاج کیا گیا اور ایک مسافر کو بھرتی کرایا گیا ہے۔ سبرامنیم نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسافروں کی مدد کے لیے تمام بڑے اسپتالوں میں خصوصی طبی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Odisha Train Accident اوڈیشہ ٹرین حادثے کی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں جانچ کیلئے عرضی داخل

حکام نے بتایا کہ تمل ناڈو کے کل 127 لوگوں نے کورومنڈیل ایکسپریس میں سفر کرنے کے لیے ٹکٹ بک کرائے تھے۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ بالاسور سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ٹرین حادثے میں ریاست کے کسی مسافر کی موت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی شدید زخمی ہوا۔ وہیں اس حادثے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد تقریباً تین سو بتائی جا رہی ہے جن میں سب سے زیادہ مہلوکین کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔ اس حادثے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بی جے پی کی مرکزی حکومت کو گھیرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Jun 9, 2023, 7:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.