جسٹس منیشورناتھ بھنڈاری کو مدراس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس بھنڈاری کی تقرری کے علاوہ تین دیگر ہائی کورٹس میں 16 ججوں کی تقرری کی گئی ہے۔ Munishwar Nath Bhandari New Chief Justice of Madras high Court
جمعرات کو مرکزی وزارت برائے قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی طرف سے جمعرات کو تقرریوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ Madras high Court Acting Chief Justice
نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر نے سپریم کورٹ کے کالجیم کی سفارش پر مدراس کے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس بھنڈاری اور دیگر ججوں کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے لیے سب سے زیادہ سات، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے لیے چھ اور اڈیسہ ہائی کورٹ کے لیے تین ججوں کا تقرر کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کالجیم کی 29 جنوری 2022 اور 14 دسمبر 2021 کو منعقد ہوئی میٹنگز میں جسٹس بھنڈاری کو چیف جسٹس مقرر کرنے کے لیے سفارش کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ جسٹس بھنڈاری اس وقت مدراس ہائی کورٹ کے کارگذار چیف جسٹس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: chief justice of Bangladesh: بنگلہ دیش کے نئے چیف جسٹس حسن فویز صدیقی نے حلف لیا
مدراس ہائی کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس سنجیو بنرجی کا میگھالیہ ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا تھا۔