ETV Bharat / state

تامل ناڈو: ماہرین کی کمیٹی نے لاک ڈاون میں توسیع کی سفارش نہیں کی - لاک ڈاون

ریاست تامل ناڈو میں کورونا کا قہر جاری ہے اور ہر روز تین ہزار سے زائد نئے کیسز درج کئے جارہے ہیں۔ اسی دوران ماہرین کی کمیٹی کی جانب سے حکومت کو لاک ڈاون میں توسیع کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔

Medical expert panel against lockdown extension in Tamil Nadu
تامل ناڈو: ماہرین کی کمیٹی نے لاک ڈاون میں توسیع کی سفارش نہیں کی
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 6:48 PM IST

میڈیکل کمیٹی کے ماہرین نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ پلانی سوامی کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اپیڈیمیولوجی (این آئی ای) کی ڈپٹی ڈائرکٹر پرابھدیپ کور نے بتایا کہ ماہرین کی کمیٹی نے لاک ڈاون میں توسیع کی سفارش نہیں کی ہے کیونکہ یہ، وائرس کے پھیلاؤں کو روکنے کےلیے واحد راستہ نہیں ہے۔

پرابھدیپ کور نے کہا کہ ’پینل نے لاک ڈاون کے دوران معاشی امور کو بھی نظر میں رکھتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کی ہے۔ پینل نے ان علاقوں میں جہاں کورونا کے زیادہ کیسز پائے گئے وہاں پابندیاں سخت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے کیسز میں 80 فیصد معاملات کم انفیشکن کے ہیں۔ پینل نے مدورائی، تریچی، ویلور اور ترواننامائی میں ٹسٹوں کی تعداد میں مزید اضافہ کی سفارش کی ہے۔

ریاست میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 82,275 ہے اور اس وبا سے 1,029 اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.