ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی - لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں 492981 لوگوں کو گرفتار

مہلک وبا کوروناوائرس سے تحفظ کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی تمل ناڈو میں کھلے عام خلاف ورزی کی گئی۔

تمل ناڈو میں پولیس نے کورونا وائرس 'کووڈ-19' وبائی امراض کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں 492981 لوگوں کو گرفتار کیا ہے

author img

By

Published : May 19, 2020, 11:49 PM IST

ریاست تمل ناڈو میں پولیس نے کورونا وائرس 'کووڈ-19' وبائی امراض کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں 492981 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ڈائریکٹر جنرل دفتر سے منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق 25 مارچ سے اب تک چار لاکھ 65 ہزار 241 افراد کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق پولیس نے اس دوران لاکھوں گاڑیوں کو بھی ضبط کیا تھا، تاہم اب مرحلہ وار ان گاڑیوں کو واپس کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس دوران کل چھ کروڑ 39 لاکھ 40 ہزار 44 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

یاد رہتے کہ محض گذشتہ 24 گھنٹوں میں چنئی شہر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے 500 معاملے درج کیے گئے اور 94 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا، اس میں 69 موٹر سائیکل تین آٹو اور دو ہلکی گاڑیاں شامل ہیں۔

شہر پولیس کمشنر دفتر کے مطابق اس کے علاوہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کے معاملے میں 525 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے، جس میں 500 سے زیادہ آٹو شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.