تمل ناڈو کے پلی پلایم میں ایک 60 سالہ شخص کو اپنی حاملہ بیٹی سے ملنے کے لیے جانا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سواریوں کی آمد ورفت بند ہونے کی وجہ سے انہوں نے پیدل ہی سفر کرنے کا ارادہ کیا لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔
تمل ناڈو کے ضلع پلی پلایم کا ساکن پیرومل اپنی بیٹی سماتھی کے لیے فکر مند کیوں کہ اس کی بیٹی 9 ماہ کی حاملہ تھی، بیٹی کی شادی کرناٹک کے چامراج نگر کے پڈور میں ہوئی تھی۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان پیرومل نے ایسا سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
پیرومل میسور میں جھیل کو پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جو تمل ناڈو اور کرناٹک کے بیچ میں واقع ہے لیکن وہ اسے پار نہ کرسکا اور اس کی موت ہو گئی۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو پیرومل کی موت کی خبر دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو برآمد کیا۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کہ وجہ سے لوگ بہت پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا غریب عوام کر رہی ہے، اس وقت وہ لوگ جو یومیہ مزدور ہیں جو دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔